دوشنبه, می 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

ڈیرہ مراد جمالی میں خاتون کی خودکشی

ڈیرہ مراد جمالی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع میں خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع میں مسمات( س)دیرکھانی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

بیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

بیرجند (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ ہفتے 30 اپریل بروز منگل کو طلوع فجر کے وقت، بیرجند جیل میں تین بلوچوں سمیت چار قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جنہیں اس سے قبل قابض ایرانی عدالتی نظام نے موت کی سزا سنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ان قیدیوں کی شناخت 22 سالہ محمد شاہ بخش دانا ساکن زاہدان، 42 سالہ محمود منگلی (گورگیج) ولد شادی ساکن صالح آبادخراسان رضوی ، 40 سالہ مہدی اشترک ولد ابراہیم ساکن زہک بلوچستان...

پسکوہ، میں قابض ایرانی آرمی کا حملہ، ہیلی کاپٹر کی فضائی پرواز، نقصان کی اطلاع نہیں۔

سیب و سوران (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز سب و سوران میں واقع پسکوہ گاؤں پر قابض ایرانی آرمی کے حملے کے بعد درجنوں فوجی گاڑیاں اس پورے علاقے میں گشت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران کے گاؤں پسکوہ میں قابض ایرانی مختلف مقامات اور دیگر علاقوں میں حملے کرکے گھروں میں چھاپے مارے جبکہ اس حملے تاہم کوئی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سلسلے میں قابض ایرانی آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی اس علاقے پر پرواز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے...

پشامگ میں قابض ایرانی آرمی کا حملہ ،8 طلباء گرفتار، مولانا کوہی کے گھر میں عورتوں اور بچوں پر تشدد۔

پشامگ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج 4 مئی بروز ہفتہ کی صبح قابض ایرانی آرمی اور دیگر نے پشامگ کے گاؤں اور شہریوں کے رہائشی مکانات پر چھاپہ مار کر دینی مدرسہ انوار الحرمین کے آٹھ طلباء کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اس مولانا فضل الرحمان کوہی کے گھر پر چھاپہ مار کر عورتوں اور بچوں کو حراساں کرنے کے بعد ان کے موبائل فون چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ان آٹھ دینی مدرسہ کے طالب علموں کی شناخت عبدالاحد، ہادی، اویس، رفیع اللہ، ولید، زاہد، سعید اور محب اللہ سمیت جبکہ ان...

دبئی سے اسمگل کیے گئے 25 کلو گرام سونے کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پر افغان سفارتکار گرفتار

دہلی: (ہمگام نیوز ڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔ قانون کے تحت اگر اسمگل شدہ سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے تو ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس پر فوجداری مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وردک کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا جو اسلامی جمہوریہ افغانستان کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ ٹی او آئی کی جانب سے بھیجے گئے ایک سوال کے جواب میں وردک نے کہا، 'میں ان الزامات سے حیران اور فکرمند ہوں اور اس معاملے کو...