شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں چینی کمپنیوں پر حملے ہوسکتے ہیں، پاکستانی حساس ادارے

بلوچستان میں چینی کمپنیوں پر حملے ہوسکتے ہیں، پاکستانی حساس ادارے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستانی حساس ادارے نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ ہے کہ بلوچستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین اور املاک پر حملے ہوسکتے ہیں اس لئے سیکورٹی کے پیشگی انتظامات کئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے کوئٹہ اور بلوچستان میں اپنے کارندوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ سیندک پراجیکٹ سمیت چینی کمپنیوں کے لئے رسد لے جانے والی گاڑیوں ، ملازمین اور ٹھیکیداروں پر حملے کریں۔ رپورٹ میں متعلقہ حکام کو کالعدم تنظیم کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پیشگی طور پر اقدامات اٹھانے اور سیندک پراجیکٹ سمیت چینی کمپنیوں کیلئے کام کرنے والے ملازمین اور سامان لے جانے والی گاڑیوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز