جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبلوچ نسل کشی عالمی امن کی استحکام کے لیے خطرہ ہے، بی...

بلوچ نسل کشی عالمی امن کی استحکام کے لیے خطرہ ہے، بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہید رسول بخش مینگل شہید میرجان میرل شہید زمان مری ایڈوکیٹ شہید ظفر سمالانی شہید صالح بلوچ شہید کلیم بلوچ شہید عبدالخالق بلوچ شہید شریف مری شہید ابراہیم زہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے بلوچ قومی تحریک کو نظریاتی بنیاد فراہم کرتے ہوئے اپنی قربانیوں سے نوآبادیاتی و پارلیمانی سوچ کو مسترد کرتے ہوئے بلوچ قوم کو جہد آزادی کی طرف گامزن کردیئے ان کی کوششیں اور قربانیاں ایک خو شحال بہتر اور آزاد بلوچ مستقبل کے لئے بڑی پیش قدمی اور سنگ میل ہے یہ ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ عالمی برادری بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد سے آگاہ ہے آج افغانستان سمیت کئی یورپی ممالک بلوچ قومی آزادی کے لئے سفارت کارانہ اور اخلاقی ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ بلوچ نہ صرف جغرافیائی طور پر ریاست کا حصہ نہیں بلکہ نظریاتی اور تاریخ طور پر بھی یہ ایک دوسرے سے بلکل الگ اور مختلف ہے بلکہ بین الاقوامی سیاست کے حوالہ سے بھی بلوچ اور ریاستی سوچ میں کافی ٹکراؤ ہے بلوچ ایک سیکولر اور پر امن قوم ہے جبکہ ریاست نہ صرف جارحیت اور توسیع پسند ہے بلکہ بلوچ سرزمین پر زبردستی تسلط قائم کرکے نسل کشی کو دوام دیتے ہوئے انسانی المیوں کو جنم دے رہاہے جو نہ صرف خطہ کے امن کو برباد کررہاہے بلکہ عالمی امن کی استحکام کے لئے بھی خطرہ ہے ترجمان نے کہاکہ ریاست بین الاقوامی سطح پر بلوچ قوم کو جس طرح ڈکلیئر کرنے کوشش کی اورقومی آزادی کی جدوجہد کو خارجی سطح پر کمزور کرنے کی جس پیمانہ کی کوششیں کی تاکہ بلوچ جہد آزادی کے حوالہ سے عالمی برادری کے درمیان ابہام اور کنفیوژن ہو لیکن شہداء کی قربانیاں اوربلوچ سفارت کاری نے بلوچ جہد آزادی کے بارے میں ریاست اور ان کے پروپیگنڈہ باز قوتوں کے کوششوں کوبے نقاب کرتے ہوئے عالمی رائے عامہ میں بلوچ بارے پھیلانے والے غلط فہمیوں کوبڑی حد تک دور کرنے میں کامیاب ہوگا تر جمان نے کہا کہ شہداء ہماری قومی ہیرو ہے جنہوں نے قومی نجات کی جدوجہد میں مشکل حالات کا صبر و استقامت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام حربوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آخری دم تک جہد آزادی سے فکری و عملی طور پر وابسطہ ہوکرجدوجہد کی جن اقوام میں قربانی دینے والے سپوت موجود ہو اس قوم کو کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتا اگر قوموں کی جدوجہد اور تاریخ پر نظر دوڑائی جائے توبرطانیہ وجاپان قبضہ گیروں سمیت دنیا کا کوئی بھی طاقت قومی تحریکوں کو زیر نہیں کرسکا ہندوستان میں برطانیہ جارحیت اور بنگلہ دیش میں بدترین جارحانہ زور آزمائی کے بعد انہیں آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکا اسی طرح بلوچ قوم آزاد مستقبل کی تعمیر سے کوئی بھی جارح نہیں روک سکتابلوچ قوم کسی غیر کے زمین ہتھیانے کے لئے جدوجہد نہیں کررہا بلکہ وہ اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی اور واک و اختیار کے لئے جدوجہد کررہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز