جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںعید کے روز بھی قابض فورسز کی جارحیت جاری رہی، بی ایس...

عید کے روز بھی قابض فورسز کی جارحیت جاری رہی، بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے پچھلے کئی دنوں سے سبی و گردنواح کے علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنوں اور عام لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کرنے کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جذبات و جنگی اخلاقیات سے عاری قابض فورسز عید کے دنوں میں بھی اپنی خونی کاروائیاں بلوچستان کے طول و عرض میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سبی، سنجاوغ، جالڑی اور بلوچستان کی سندھ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں فورسز کی زمینی و فضائی نفری نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔مقامی لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے فورسز نے گھروں میں لوٹ بار بھی ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق متعدد لوگوں کو فورسز گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ بلوچستان میں جاری آزادی کی سیاسی تحریک کو کچلنے اور بلوچ وسائل کو سستے داموں چائنا و دوسرے کمپنیوں کے ہاتھوں بیچنے کے لئے ریاستی فورسز ایک عرصے سے بلوچ عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔آزادی پسند بلوچ عوام کو خوفزدہ کرکے تحریکِ آزادی سے دور کرنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔عید سے ایک روز پہلے فورسز نے گوادر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ایک درجن کے قریب لوگوں کو اغواء کرکے اپنی اذیت گاہوں میں منتقل کردیا۔ جہاں مغویوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بی ایس او آزاد نے کہا کہ گزشتہ عید آواران کے مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشن کے دوران سینکڑوں خاندانوں کو فورسز نے زبردستی ان کے گھروں سے بیدخل کرکے گھروں کو جلا دیا تھا، بے گھر ہونے والے خاندان تاحال مختلف علاقوں میں انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلوچ تحریکِ آزادی کو کچلنے کے لئے پاکستانی فوج کے مسلح دستے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں جبکہ نیشنل پارٹی و دوسری پارلیمانی جماعتیں قابض فورسز کے سول اداروں کا کردار ادا کرکے قومی آزادی کی تحریک کے خلاف مختلف سازشوں میں مصروف ہیں، تاکہ بلوچ عوام کو مختلف حربوں کا استعمال کرکے آزادی کی تحریک سے دور کیا جا سکے۔ انہو ں نے کہا بلوچ عوام کی قومی آزادی کی تحریک سے شعوری وابستگی اور بلوچ شہدا کی لازوال قربانیاں ریاستی مزموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ اور نہ ہی ریاستی لوٹ مار کو جاری رکھنے کی غرض سے ہونے والے پروپگنڈے و طاقت کا استعمال کسی صورت بلوچ عوام کو تحریکِ آزادی سے دور کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز