جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںپنجگور/تربت فائرنگ و لاش برآمد،5افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

پنجگور/تربت فائرنگ و لاش برآمد،5افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کیچ کے علاقے دشت میں ایک لاش برآمد پنجگور میں فائرنگ سے مشکے کا رہائشی جاں بحق اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد،جس کی شناخت حاصل سعید سکنہ جتانی بازار دشت کے نام سے ہوئی ہے۔پنجگور میں ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے مشکے کا رہائشی یار جان شہید ہوا
جبکہ تمپ کے علاقے گومازی سے پاکستانی فورسز نے ماجدولدرشید،جیان ولد نصیر کو لاپتہ کر دیا۔بالگتر کے علاقے سے فورسز نے ذاکر ولد حکیم کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔آواران پیراندر سے عبداللہ ولد عمر اور زائد ولد حمل کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز