جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںکوئٹہ سے لاپتہ کمسن طالب علم کمال بلوچ کی باقیات برآمد

کوئٹہ سے لاپتہ کمسن طالب علم کمال بلوچ کی باقیات برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان کی باقیات مستونگ سے برآمد، تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے ذریعے لاپتہ کیے گئے ڈیرہ بگٹی کے طالب علم کمال خان ولد گل حیسن بگٹی کی باقیات مستونگ کے قریب سے ملی ہے۔ کمال خان بگٹی کو کوئٹہ میں کسٹم کے قریب سے پاکستانی ایجنسیوں کے کارندوں نے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور 31 جولائی کو مستونگ کے قریب سے اس کی باقیات ملی تھی جس کے ساتھ مقتول کی سکول آئی ڈی کارڈ ملا جس کے بعد اس کی شناخت کر لی گئی۔ یاد رہے کہ کمال خان بگٹی ضلح ڈیرہ بگٹی کے رہائشی تھے اور اس کے خاندان کے تین افراد کو پہلے بھی ریاستی اداروں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز