جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںگوادر،حملے کے بعد سامراجی منصوبہ پر کام بند ہوگئے؛ہمگام رپورٹ

گوادر،حملے کے بعد سامراجی منصوبہ پر کام بند ہوگئے؛ہمگام رپورٹ

گوادر (ہمگام نیوز) ون بیلٹ اینڈ ون روڈ کے منصوبے کے تحت چوداں مئی کو بینجگ مین منعقد ہونے والے دو روزہ کانفرنس سے ایک دن قبل عین اس وقت گوادر میں عسکری تمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او زیر انتظام کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ ہوا۔جب پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ چینی حکام کے ساتھ گوادر اور سی پیک کے سیکورٹی کے انتظامات پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں یہ اطمینان دلانے کی کوشش کی کہ بلوچستان میں چلنے والی شورش کا خاتمہ کیا گیا ہے۔اب سیکورٹی کا مسئلہ نہیں رہا۔ واضح رہے کہ چین نے ون بیلٹ اور ون روڈ نامی تجارتی و معاشی ترقی کے تحت بندرگاہوں،ریلوے لایئنوں اورسڑکوں کے ذریعے چین کو یورپ و افریقہ سے جوڈنے کیلئےجس کانفرنس کا اہتمام چوداں اور پندراں مئی کو بیجنگ میں کیا گیا ہے۔اس کانفرنس سے قبل پانچ مئی کواس اقتصادی راہداری منصوبوں کی کامیابی کیلیئے ایک سمینا منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں چینی حکومت کا موقف اختیار کیا تھا کہ اس منصوبے کے کامیابی کا انحصار منصوبے میں شامل ممالک کی جانب سے سیکورٹی کو یقینی بنانے پر ہے۔ اس سلسلے میں چین کی داخلی سیکورٹی کا سربراہ مینگ جیناڈو نے سیمنار میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ چین کے اس عالمی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عالمی تعاون خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کی سیکورٹی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اس منصو بے پہ اس وقت پیش رفت ہو سکتی ہے جب محفوظ و مستحکم ماحول بنایا جائے۔سیمینار میں مینگ جیناڈو نے اس سلسلے میں پاکستان پر سیکورٹی کے حوالے پر بہت زور دیا۔گوادر کے مقامی ذرائع کے مطابق اس وقعے کے بعد گوادر میں ہونے والی تمام ترقیاتی کام بند ہو گئے ہیں اور لوکل انوسٹرز نے گوادر ڈولپمینٹ اتھارٹی اور گوادر کے سیکورٹی اداروں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ انکا کہنا تھاکہ سیکورٹی اداروں نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ گوادر میں سیکورٹی کی کوئی مسئلہ نہیں۔جوکہ ایک ڈھکوسلہ نکلا اور عالمی سطح پر بھی پاکستان پر تنقید کی جارہی ہے۔ بیجنگ میں ہونے والی کانفرنس ، جس میں بیس ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں بھی پاکستانی وفد کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز