ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںآسٹریلیا کی ہائی کمشنر بلوچستان میں ماؤں اور بچوں کے غذائیت پروگرام...

آسٹریلیا کی ہائی کمشنر بلوچستان میں ماؤں اور بچوں کے غذائیت پروگرام کا افتتاح کریں گی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن 20اکتوبر بروز منگل مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں بلوچستان میں ماؤں اور بچوں میں غذائی کمی پوری کرنے کے پروگرام کا رسمی افتتاح کرینگی۔یہ پروگرام آسٹریلیا اورورلڈ بینک کے گروپ کے تعاون سے بلوچستان کے 7اضلا ع پنجگور ، نوشکی ، ژوب ، قلعہ سیف اﷲ، کوہلو، سبی اور خاران میں شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ماؤں اور بچوں خصوصاً 5سال تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کی صحت اورافزائش کو بہتر بنانا ہے اس پروگرام پر لاگت کا اندازہ 1.5بلین روپے لگایا گیا ہے جس میں 298.2ملین روپے حکومت بلوچستان اور باقی رقم آسٹریلیا او ر ورلڈ بینک گروپ فراہم کریگا۔اس پروگرام پرمحکمہ صحت بلوچستان نیوٹریشن سیل کی زیر نگرانی تین شراکتی اداروں پراوینشل پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام(PPHI)، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور جہاں محکمہ صحت خدمات فراہم نہیں کررہا وہاں این جی اوز کے تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز