جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںآواران : قابض پاکستان آرمی کی فضائی و زمینی آپریشن جاری

آواران : قابض پاکستان آرمی کی فضائی و زمینی آپریشن جاری

آواران(ہمگام نیوز) آواران دن بھر پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری و زمینی فوج کا آپریشن جاری رہا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ 1 اپریل کے روز پاکستانی چار گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کا فضائی محاصرہ کرنے کے ساتھ آسمان سے بارود برسانے شروع کیے ،تین گھنٹے بعد دو گن شپ ہیلی کاپٹر مشکے کی جانب روانہ ہوئے اور وہاں تاحال مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مصدقہ ذرائع سے تفصیلات و نقصانات کا معلوم نہ ہو سکا،جبکہ دیگر دو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آواران کے علاقوں ریکن، گڈوپ، گری، پاؤ، ملائی جو، چیگردی، کاپر اور گرد نواع میں دن بھر وقفہ وقفہ سے بمباری جاری رکھی، جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے پہلے مرحلے بعد صبح 11 بجے کے قریب پاکستانی زمینی فوج نے ان علاقوں کا گھیراؤ شروع کیا، مقامی ذرائع کے مطابق آواران آرمی کیمپ سے 22 گاڑیوں اور27 موٹر سائیکلوں کے قافلے کو کیمپ سے اس اطراف جاتے دیکھا گیا،تاہم ابھی تک پاکستانی فوج کے اس زمینی قافلے کو واپس آتے نہیں دیکھا گیا ہے،واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو کل رات سے جام کر دیا گیا ہے،علاقائی ذرائع کے مطابق گڈوپ میں زمینی فوج نے پوری آبادی کو لوٹ مار بعد تمام گھر جلا دئیے، جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاھو اور مالائی جو بازار میں پاکستانی فوج نے بیشتر گھروں کو جلا دیا ہے اور بمباری سے بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوئے ہیں ،جبکہ ایک اور ذرائع کے مطابق اسی قصبہ میں بمباری سے دو کواتین بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم انکے نام اور باقی کی صورت حال تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے،آواران سے نمائندہ سنگر کے مطابق تا حال رات گئے تک تمام مذکورہ علاقے فوجی محاصرے میں ہیں اور مصدقہ طور پر نقصانات کا کچھنہیں کہا جا سکتا،اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل پھر صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پاکستانی فوج ان آبادیوں کو مزید اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز