اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںافغان صوبے کنڑ میں خود کش بم حملہ، دس افراد ہلاک

افغان صوبے کنڑ میں خود کش بم حملہ، دس افراد ہلاک

کابل(ہمگام نیوز)مشرقی افغان صوبے کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہونے والے ایک طاقت ور خود کش بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ خود کش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا۔گذشتہ سال افغان فورسز نے کنڑ میں طالبان کے خلاف کئی اہم آپریشن کیےافغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بم حملے میں افغان ملیشیا کمانڈر سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خود کش حملہ سنیچر کے روز پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔
صوبائی گورنر وحید اللہ کلیم زئی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بمبار ایک موئٹرسائکل پر سوار تھا اور اسد آباد میں ایک سرکاری دفتر کے سامنے جاکر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انھوں نے بتایا کہ مرنے والے زیادہ افراد عام شہری اور بچے ہیں جو یا تو ادھر سے گزر رہے تھے یا پھر پارک میں کھیل رہے تھے۔
حملے کی فوری وجہ نہیں معلوم ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی نے ذمے داری لی ہے۔ تاہم اس حملے میں ایک قبائلی سردار اور ملیشیا کمانڈر حاجی خان جان کی موت ہو گئی ہے۔
یہ حملہ اسعد آباد میں ہوا ہے
یہ بھی پڑھیں

فیچرز