شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبالیچہ ، آسیاباد و خیر آباد میں بی آر ایس او کے...

بالیچہ ، آسیاباد و خیر آباد میں بی آر ایس او کے نئے یونٹس تشکیل دیدیئے گئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے مر کزی رہنماء عابد بلوچ نے تمپ کے علاقے بالیچہ، آسیاباد اور خیراباد کے اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے بالیچہ ہائی اسکول، خیرآباد ہائی اسکول اور آسیاباد ہائی اسکول میں نئے یونٹس تشکیل دیئے۔بی آر ایس او کے مر کزی رہنماء نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتیار ہے جس سے ہم اپنے وطن کو پاکستان کی غلامی سے آزاد کراسکتے ہیں ۔موجودہ ترقی یافتہ دور میں علم سے آشنا سماج ہی قوموں کی ترقی کا ضامن ہوتی ہے۔بی آر ایس او کے مر کزی رہنماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول کے لیے خرچ کریں۔ریاست بلوچ قوم کو تعلیم سے دور رکھنے کے لیے ہر قسم کے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ اسکولوں پر چھاپے روز کا معمول بن چکے ہیں، کالجز اور یونیورسٹیوں کو فوجی چھاؤنیوں میں بدل دیا گیا ہے تاکہ بلوچ طلبہ کو علم جیسے نعمت سے دور رکھا جاسکے لیکن بلوچ نوجوان ریاستی ہتکنڈوں کو ناکام بنا چکے ہیں بلوچ ایک پر امن اور علم دوست قوم ہے جو کسی صورت ریاست کی علم دشمن پالیسیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بیان میں بی آر ایس او کے مر کزی ترجمان نے کہا کہ ریاست بلوچ قوم کو زیر کر نے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ بلوچ سیاسی ورکروں اور طلبہ پر ریاستی کریک ڈاؤن اور بین القوامی میڈیا سمیت انٹرنیشنل انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ہزاروں سوالات جنم دے رہی ہے۔حمدان بلوچ نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل ، یومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کی نسل کشی کو رکھوانے اور بلوچستان میں ریاستی مظالم کا جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ ادارے ریاست کو بین القوامی قوانین کا پابند کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز