اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبلوچستان میں حکام ہسپتالوں میں سرنج تک مہیا نہیں کرسکتے ۔بلوچ ڈاکٹرز...

بلوچستان میں حکام ہسپتالوں میں سرنج تک مہیا نہیں کرسکتے ۔بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان باعث تشویش ہے۔ مریضوں کو صحت کی سہولیات دلیز تک پچانے کے دعوے دار ہسپتالوں میں سرنج تک مہیا نہیں کر سکتے۔ اپریشن تهیٹہر میں دستانے بھی مریضوں سے منگواہے جا رہے ہیں۔ زچگی کے دوران زیاده تر عورتیں اپنے جانوں سے ہات‌‌ دو بیٹهتے ہیں
اور چهوٹے سے چهوٹے بیماری کیلہے بڑے شہروں میں بهیجا جاتا هے
روز روز ڈاکٹروں کو غیر حاضری کے نام پر معتل کرنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان ذمہ داروں کا بھی احتساب کیا جاہے جن کی وجہ سے ہسپتال زبو حالی کا شکار ہیں۔
مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ نہے میڈیکل کالجز حوالے سے حکام کی جانب سے سست روی طلباء طالبات کے ساتھ زیادتی ہے۔ طلباء تواتر کے ساتھ سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام نے خاموشی کا چادر اوڑھ رکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز