شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبلوچ جوہری ہتھیاروں کے عدم پهیلاو والے موقف کے ساتھ ہے :بی...

بلوچ جوہری ہتھیاروں کے عدم پهیلاو والے موقف کے ساتھ ہے :بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم 28 مئی کو یوم مزمت و سیاہ کے طور پر مناکر بلوچ سرزمین پر ریاستی ایٹمی ہتھیارون کی تجربات و رونمائی کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے یکسوئی اور منظم انداز میں عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ بلوچ قوم علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لئے جوہری ہتھیاروں کی پھیلائو اور پیداوار کو روکنے کے لئے انسان دوست قوتون کے کوششون میں براہ راست شریک ہے ترجمان نے کہاہے کہ 28 مئی 1998کوپاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچ سرزمیں کو جوہری تجربات کے لئے استعمال کیا گیا جس کے لئے بلوچ علاقہ چاغی راسکوہ کا چنائو کرتے ہوتے بلوچستان کے قدرتی اور صحت مند ماحول کو زہر آلود کیا گیا بلوچ قوم شروع ہی سے ریاست کے اس جارحانہ عمل کی مخالفت کی اور اسے ایک اور بلوچ کش پالیسی قرار دیتے ہوئے واضح کیاکہ ریاست کے اس انسان کش جارحانہ عمل انسان دوست قوتوں کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں ترجمان نے کہاہے کہ 28 مئی بلو چ سرزمین کو ریاست کی جانب سے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے لئے ٹیسٹنگ زون کے طورپر چنائو اور استعمال کے خلاف بلوچ قوم کے جانب سے عالمی سطح جرمنی لندن اور دیگر ممالک میں منظم اور کامیاب احتجاج بلوچ قوم کی موقف کی جیت اور ریاست کی شکست ہے ترجمان نے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کے پیداوار کو روکنے کے حوالہ سے 1987 میں عالمی سطح پر ایک مہم کا باقاعدہ آغاز ہوا تھااور اس سلسلے میں امریکہ اور سویت یونیں کے مابین ایک معائدے پر دستخط بھی ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود ریاست عالمی امن و سلامتی کے کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہوئے ایٹمی تجربات کئے اوراس دن کو فخر اوریوم تکبیر کانام دیکر جشن منا تے ہوئے ایک اسلامی بم کے اصطلاح اور نعرے کے ساتھ دنیا کو چیلنج کیا حالانکہ اسلام ایک امن وپسند مزہب ہے اسلام کا بنیادی فلسفہ امن و سلامتی ہے اسلام اس طرح کے انسان دشمن ہتھیاروں کی مزمت کرتاہے لیکن ریاست کی جانب سے اسلام کو مسلسل ایسے نعروں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جو دنیا کو گمراہ کرنے کی سوا کچھ نہیں نام نہاد دوقومی نظریہ سےلے کر بلوچ سرزمین پر تسلط اور جبر و بربریت کو اسلام سے منسلک کیا جا رہا ہے اسلام صرف پاکستانیوں کا مزہب نہیں دنیا کے ایک بڑی آبادی مسلمان ہے لیکن ریاست اسلام کے نام پر دنیا اور عوام کو گمراہ کررہاہے ترجمان نے کہاکہ جوہری ہتھیار علاقائی و عالمی امن سلامتی کے لیے خطرہ ہے عالمی برادری جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے اور اس کی پیداوار کو روکنے کو اپنی کوششوں میں تیزی لائے بلوچ قوم ایٹمی ہتھیاروں سے پاک انسانی سماج کا خواہاں ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز