Home خبریں بلوچ عوام پاکستانی پنجابی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، حیربیارمری

بلوچ عوام پاکستانی پنجابی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، حیربیارمری

0

لندن ( ہمگام  نیوز) بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنت کے سربراہ حیربیارمری نے سوشل میڈیا ایکس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1970 کی دہائی میں بلوچ عوام کے خلاف فوجی دھشت گردی کے زریعے آپریشن کیا اور 2009 میں مارو اور ڈمپ پالیسی انہی کے حکومت کے دور میں شروع کی گئی۔ اور جب بھی وہ حکومت میں آتے ہیں وہ بلوچ عوام سے معافی مانگتے ہیں مگر پھر بھی وہ بلوچوں کے خلاف فوجی دھشت گردی اور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اب آصف زرداری بلوچستان میں ہیں اور سیکیورٹی صورتحال پر بات کر رہے ہیں۔ میں بلوچستان کے خلاف ایک اور شدید فوجی آپریشن کی پیش گوئی کر رہا ہوں۔ لیکن بلوچ عوام پاکستانی پنجابی فوج کی دھشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضع رہے کہ پنجاب کی فوجی دھشت گردی کے علاوہ سیاسی معاشی اور سماجی لحاظ سے پاکستان کا وجود بلوچستان سے ختم ہوچکی ہے۔ بلوچستان کی آزادی کی تحریک کامیابی سے جاری ہے، سخت ترین ریاستی دھشگردی کے باوجود پنجابی فوج بلوچ تحریک کو ختم نہیں کرسکتا کیوں کہ اس تحریک کو مقبول عوامی حمایت حاصل ہے۔

Exit mobile version