Home خبریں خاران: تاگزی سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، لواحقین کا...

خاران: تاگزی سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، لواحقین کا احتجاج

0

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب خاران کے کلی تاگزی سے دو افراد کو جبراً حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال بلوچ اور فضل بلوچ ولد غلام جان کے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ دونوں کزن ہیں، فضل ولد غلام جان کو اغواء کرتے وقت فورسز نے اسے زدکوپ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی بازیابی اور فورسز کے ظالمانہ سلوک کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً آج جنگل روڈ کو بلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پورے بلوچستان میں جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں لواحقین و عوام نے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنے دیے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version