ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبلوچ قوم پرست سیاستدان ماما سکندر کی وفات پر اظہار افسوس۔ ترجمان...

بلوچ قوم پرست سیاستدان ماما سکندر کی وفات پر اظہار افسوس۔ ترجمان بی۔این۔ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہنہ مشق سیاستدان و قوم پرست ماما سکندر بلوچ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماما سکندر بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کی خدمت و قومی آزادی کی جد وجہد میں صرف کی ۔ ان کی موت پر ہمیں نہایت افسوس ہے اور ہم سوگواراں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ بی این ایم اُن کی جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے ماما سکندر بلوچ ستر کی دہائی سے لیکر آخری عمر میں بیماری کی حالت میں بھی بلوچ قوم و بلوچ قومی جد و جہد سے منسلک رہے۔ ستر کی دہائی میں ذوالفقار بھٹو کی دور حکومت میں انہیں مختلف کیمپوں میں انسانیت سوز سزائیں دی گئیں ، مگر اپنی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اس صدی کے آغاز میں قومی جد وجہد میں بھی وہ پیران سالی اور بیماری کے باوجود آزادی پسندوں کی جلسوں، تقریبات، سیمینار، ریلی یا پریس کانفرنسوں میں ہرجگہ سب سے پہلے حاضر ہو کر اپنی قوم دوستی کا ثبوت دیتے تھے۔ اور قوم پرست تنظیموں کے ساتھ ہر قسم کی مدد و تعاون میں وہ سب سے پہلے اپنی خدمات پیش کرتے تھے۔ ساتھ ہی ہر پروگرام میں وہ اپنی فیملی ممبران کے ساتھ حاضر ہوکر اپنے خاندان کو بھی بلوچ قوم پرستی کی جانب مائل کرنے کی کوشش میں تھے۔اُن کی وفات سے بلوچ قوم ایک مہربان، مہمان نواز اور ایک نفیس شخص سے محروم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز