ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوہلو بازار میں سرکاری معتبرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول...

کوہلو بازار میں سرکاری معتبرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی۔ایل۔اے

کوہلو(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن کوہلو بازار میں سرکاری معتبرین پر بم حملہ کیا جس میں نقصان کی شدت کوعوامی تحفظ کے خاطر کم رکھا گیا تھا ۔ یہ حملہ ان تمام معتبرین کے لئے ایک وارنگ ہے کہ وہ ریاستی فوج کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں اور ریاست کے استحصالی منصوبوں اور فوجی آپریشنز میں معاونت سے گریز کریں اور کسی بھی حوالے سے وطن و قوم دشمنی کے ارتکاب سے بچیں بی ایل اے ان بلوچ معتبرین پر یہ واضع کرنا چاہتی ہے کہ جو دشمن کے پروپیگنڈہ پر یقین کرکے بلوچ قومی تحریک کی خاتمے پر بغلیں بجا کر بلوچ قومی وسائل کے سوداگری میں حصہ دار بن چکے ہیں یا اب پر تول رہے ہیں انکو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ان سے حساب برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز