جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںبنگلہ دیش، ’جنگی جرائم کے مجرم‘ قاسم علی کی سزائے موت برقرار

بنگلہ دیش، ’جنگی جرائم کے مجرم‘ قاسم علی کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ ( ہمگام نیوز ) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی۔ بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماؤں کا ٹرائل جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے 64 سالہ میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی اور ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انہیں آئندہ چند روز میں پھانسی دی جائے گی۔ میر قاسم علی کو نومبر 2014 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز