سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے دشت میں کمبیل کراس پر پاکستانی فوج کی چار گاڑیوں کی ٹیم پر حملہ کرکے انکو مالی وجانی نقصان پہنچایا۔ دو گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں، جنہیں نقصان پہنچا اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ کل رات سرمچاروں نے آواران کولواہ کے علاقے بزداد میں لدھ کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ 20 جولائی کو ولی خان عرف چنگیز کو آواران بزداد میں سزا کے طور پر ہلاک کیا۔ وہ چار سال سے بی ایل ایف سے منسلک تھا، مگر گزشتہ چار مہینوں سے مشکوک سرگرمیوں میں دکھائی دیا۔ جس پر کڑی نظر رکھ کر اُسے ڈبل ایجنٹ پھایا، وہ بی ایل ایف میں رہ کر ریاستی کارندوں اور ڈیتھ اسکواڈ سے رابطے میں تھا۔ وہ کوشش میں تھا کہ خاص ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ریاست و ریاستی کارندوں کو معلومات فراہم کرے۔ مگر وہ ناکام رہا اور بی ایل ایف کی خصوصی دستوں نے اُن کو بر وقت گرفتار کرکے سزا دی ۔ وہ جن اشخاص کے ذریعے خبر پہنچاتا تھا، اُن کی تفصیل معلوم ہوگئی ہے۔ کوئی بھی ریاستی دلال سرمچاروں کی پہنچ سے دور نہیں۔ ایسے چند افراد عارضی دنیاوی آسائش کیلئے ریاست کا آلہ کار بن کر ریاست کے اُس مشن کو آسان بنا رہے ہیں، جس کے تحت بلوچ کے ہاتھوں بلوچ مارے جائیں گے۔ اسی لئے بی ایل ایف انتہائی احتیاط برتنے کرباربار انہیں سدھرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مگرباز نہ آنے پر ہم عملی صورت میں انہیں سزا دینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز