سه‌شنبه, آوریل 30, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فوسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے فوسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو سرمچاروں نے بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں فورسزکے قافلے پر حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بالگتر ہی میں سہاکی ہائی اسکول پہ قائم فورسز کے کیمپ پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ حملے میں شدید نقصان سے حواس باختہ ہوکر فوسز نے سری گڈگی میں عام آبادی کی جانب کئی مارٹر فائر کئے انہوں نے یہ بات جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فورسزنے عام آبادی کو نشانہ بنا یا ہے تاکہ مقامی لوگ علاقہ خالی کرنے پر مجبور ہوجائیں۔کیونکہ انہی علاقوں سے چین کے ساتھ معاہدوں کے تحت سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ مگر بلوچ قوم ان بلوچ کش منصوبوں کو مسترد کر چکی ہے۔ ان منصوبوں کے تحت بلوچ قوم کی آبادی سے کئی گنا زیادہ غیر بلوچوں کو بلوچستان میں آباد کرکے بلوچوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی دشمن کی مذموم سازشیں ہیں ۔ ساتھ ہی ظالمانہ آپریشنوں، مارو اور پھینکو اور جعلی مقابلوں کے ذریعے بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔ جس کا مقصد بلوچ قوم کو نیست و نابود کرکے بلوچستان کے وسائل کو لوٹنا ہے۔ ہمارے سرمچار ہر محاذ پر دشمن ریاستی فوسز کا بھر پور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز