یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر آواران ،بلیدہ میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے آواران کے علاقے کور ڈاٹ میں آرمی چوکی پر حملہ کیا۔پیر کے صبح آواران تیرتیج میں فوجی قافلے پر حملہ کرکے ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ ان حملوں میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ آج دوپہر ایک بجے آواران ہی کے علاقے پیراندر زومدان میں پاکستانی فوج کی قافلے کی پکٹ سیکورٹی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بعد میں قافلے کی گاڑیوں نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو پیراندر گڈوپ میں سرمچاروں نے فوجی گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچاکر کئی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلیدہ کے علاقے گلہی میں فورسز کے قافلے پر اس وقت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ نوانو میں آپریشن و شہیدوں کے قبروں کی بے حرمتی کر کے واپس اپنے کیمپ جا رہے تھے،حملے میں فورسز کے کہی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز