شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پروم میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری...

بی ایل ایف نے پروم میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں فورسزنے بھاری نفری کے ساتھ آکر عام آبادیوں پر آپریشن کیا ۔ کلشن، نوک آباد اور جائین سمیت کئی علاقوں میں عام لوگوں پر تشدد کی اور گھروں میں لوٹ مار کرکے کئی قیمتی سامان چُرا کر لیاگیا ۔ کلشن میں آپریشن کے دوران سرمچاروں نے فورسز پر حملہ کرکے تین فورسزاہلکاروں کو ہلاک کیا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کوبتائی ترجمان نے مزید کہاکہ جائین میں فورسزقافلے پر حملہ کرکے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا کر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔پروم ہی کے علاقے ریش پیش کے مقام پر ایک اور قافلے پر حملہ کرکے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچاکر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ پروم کوچگ میں سرمچار فورسزگھیرے میں آگئے تو سرمچاروں اور فورسزکے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، اس جھڑپ میں متعدد فورسزاہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ فورسزپر یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز