پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںبی این ایم کے رہنما ڈاکٹر منان بلوچ کے قتل کی مذمت...

بی این ایم کے رہنما ڈاکٹر منان بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ واجہ واحد قمبر بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما واجہ واحد قمبر بلوچ نے اپنے ایک پیغام میں بی این ایم کے رہنما ڈاکٹر منان بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچ عوام کو متحرک کرنے میں ایک اہم کردار تھے۔ ان کی شہادت بلوچ جد و جہد آزادی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے مگر یہ جد و جہد بلوچ وطن کی آزادی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منان بلوچ ایک عظیم جہدکار، مدبر سیاست دان، مستقل مزاج اور نہ جھکنے والے سیاسی رہنما تھے۔ جنہوں نے بی این ایم کے پلیٹ فارم سے عظیم قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہیں بلوچ جہد آزادی میں بے لوث خدمات پر خراج تحسین اور ساتھی شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹرمنان نے سیاسی سفر میں اپنے ذاتی مفادات، روزگار اور گھر بار چھوڑ کر بلوچ وطن کی آزادی میں ہمہ تن گوش ہوکر نوجوانوں کیلئے ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے۔انہوں نے جس مہارت اور اپنی صلاحیتوں سے بلوچ عوام کو متحرک کرنے میں کردار ادا کیا، اس کی مثال ناپید ہے۔اس سفر میں انہوں نے بلاخوف اور بہادری سے حالات کا سامنا کیا اور کبھی خاموش نہیں رہے، یہ عظمت انہیں دوسروں سے یکتا کرتی ہے۔ بلوچ جد و جہد قربانی اور شہادتوں سے بھری ہے لیکن بلوچ قوم نے قبضہ گیرکے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔ جدو جہد و قربانیوں کے تسلسل کو کو بر قرار رکھ کر ہی ہم اپنی منزل پاسکتے ہیں۔ 1948 سے لیکر آج تک ہزاروں جوان، بوڑھے، خواتین و بچے اس راہ میں شہید و بیگواہ ہوچکے ہیں مگر قابض قوتیں بلوچ تحریک کو نہیں روک سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز