جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںترکی غلط بیانی سے کام لے رہا ہے: کرد رہنما

ترکی غلط بیانی سے کام لے رہا ہے: کرد رہنما

واشنگٹن( ہمگام نیوز)سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے شریک رہنما الہام اِحمد نے واشنگٹن پوسٹ میں جاری ہونے والا اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی طرف پیپلز پروٹیکشن یونٹ کو کردستان ورکرز پارٹی PKK سے موازنہ کرنا ایک فریب کے سوا کچھ نہیں. انہوں نے کہا جنوبی سوریا میں ترک فضائیہ کے حملے میں 20 سے زائد ممبران کی ہلاکت کے بعد انقرہ غلط بیانی سے کام لے رہا ہے. اردگان ترک فضائیہ کی غیر قانونی حملے کو جواز فراہم کرنے کیلئے وائی پی جی کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کی برابر قرار دیتی ہے جو ترکی میں سرکار کے خلاف لڑ رہی ہے. اس بات کی بنیاد کو یہ قراد دیتی ہے کہ وائی پی جی کی بنیاد رکھنے والوں کا تعلق Pkk سے تھا. حالانکہ کرد سیاست دان بارہا اس بات کو رد کر چکے ہیں. کرد رہنما نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اردگان امریکا پر زور دے رہا ہے کہ وہ شامی کردوں اور ہماری درمیان کسی ایک کا انتخاب کریں، اس لیکن بارہا اس بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں، یہ بات صاف ہے کہ امریکا اس جنگ میں ہمارا اتحادی ہے. اگر اردگان امریکہ کا سچا اتحادی ہے تو اسے YPG کے ٹھکانوں پر بمباری کے بجائے، ترکی کے بارڈر ادلیب میں موجود القاعدہ کے خلاف کاروائی کرنا چاہئے. انہوں نے مزید کہا اپنی آمریت کو دوام بخشنے کیلئے اردگان نے آنکھیں بند کرکے تاریخ کے غلط سمت میں گامزن ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز