سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںجھاؤ: فوجی آپریشن کے دوران 5 افرادحراست بعد لاپتہ

جھاؤ: فوجی آپریشن کے دوران 5 افرادحراست بعد لاپتہ

آواران (ہمگام ویب نیوز)آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں 6نومبرکو جمعہ اور ہفتے کی رات 10گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے جھاؤ کے تین محلوں جہل جھاؤ ، دادی جھاؤ اور شندی جھاؤ میں آبادی پرہلہ بول کر گھر گھر تلاشی لی ۔چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پانچ افرادکو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔لاپتہ کئے گئے افراد میں ایک کا نام بہار ولد بجار تعلق وادی جھاؤ سے ہے جبکہ جہل جھاؤ سے شیر دل نامی شخص کے گھر پر تین مہمانوں کو حراست میں لیا تھا جن کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔اسی طرح شندی جھاؤ میں بھی ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیاجن کا نام معلوم نہ ہوسکا۔واقعے کے بعد صبح علاقے کے لوگ جھاؤ تحصیل آفس میں پہنچ گئے اور تحصیلدار و مقامی انتظامیہ کو مذکورہ واقعے سے آگاہ کیااور اپنے پیاروں کی بازیابی کامطالبہ کیا جس پر مقامی انتظامیہ نے بے بسی کا اظہار کرکے لاپتہ افراد بارے لاعلمی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز