ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںریاستی فورسز بلا اشتعال نہتے اور معصوم بلوچ فرزندوں کو نشانہ بنارہے...

ریاستی فورسز بلا اشتعال نہتے اور معصوم بلوچ فرزندوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں ریاستی فورسزکی جانب سے مشکے کے علاقہ میہی پر فضائی حملہ اور وحشیانہ کاروائیوں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی فورسز بلا اشتعال نہتے اور معصوم بلوچ فرزندوں کو نشانہ بنارہے ہیں جو بدترین ریاستی دہشت گردی ہے گزشتہ دنوں ریاستی فورسز کی جانب سے میہی گاؤں کا محاصرہ کرکے تعزیت پر بیٹھے نہتے بلوچ فرزندوں بچے اور خواتین کوہدف بناکر شہید کیا گیا اور کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا تر جمان نے کہاکہ شہید ہونے والوں میں تعزیت لینے وا لے خاندان کے کئی افراد اور تعزیت پر آنے والے کئی نہتے مہماں بھی شامل ہے جبکہ ایک بے لوث اور بہادر استاد شہید سفرخان سمیت کئی دیگر معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا جوکہ مروجہ بین الاقوامی جنگی قوانیں کی مکمل خلاف ورزی ہے کوئی بھی بین الاقوامی قوانیں اس طرح کے انسانیت سوز کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا ترجمان نے کہاکہ ریاست کی جانب سے بڑے پیمانے پر بلوچ نسل کشی ہدفی وحراستی قتل شہری آبادیوں پر حملہ کاؤنٹر انٹر جنسی کی کڑیاں ہیں دوسا ل و چار سال کے بچوں اور ضعیف العمر بزرگوں اور خواتیں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہاہے گھروں کو جلا یا جارہاہے شہری آبادیوں کو ہراساں کیا جارہاہے آزادی دوست ہمدردوں اور خیر خواہوں کو شہید کیا جارہاہے استاد دانشور مزدورصحافی ڈاکٹر اور عام شہریوں کو مارجارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں اقوام متحدہ سمیت عالمی میڈیاانسانی حقوق کے بڑے پیمانے کے خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں شاید ان کی نظر میں بلوچ کمزور اور ریاست طاقتورہے اور وہ کمزور کی حمایت کرنے کے بجائے طاقتور کی حمایت کرتے ہیں اس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ انسانیت اور انسانی حقوق کے نا م پر بننے والے قوانین محض نمائشی اور ڈھکوسلہ ہے یہ سب کمزور قوموں کو دھوکہ دینے کے لئے بنا یا گیابلوچ ان ہی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے لیکن ان ہی قوانین کے خالق اپنی قوانین کے خلاف ورزیوں کو روکنے سے قاصر ہے ریاست آئے روز عالمی قوانین کی دھجیان اڑارہی ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں وہ جب چاہے جہاں چاہے بلوچ قوم کو خون میں نہلانے سے گریز نہیں کرتے مشکے میہی میں حالیہ انسانی المیہ جس میں ایک خاندان اور ایک برادری کے کئی افراد اور معصوم بچوں کو شہید کیا گیا اتنے بڑے واقعہ سے عالمی ضمیرکو جاگنا چاہیے ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے کاروائیوں سے بلوچ قوم کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا بلوچ جان چکا ہے کہ آزادی اپنی قیمت مانگتی ہے کوئی آزادی کو تحفہ کے طور پر پیش نہیں کرتا بنگالیوں کو آزادی کے حصول میں اس سے بڑی قیمت ادا کرنا پڑی ان کی آزادی کی تاریخ کے صفحات خون سے سرخ ہوچکے تھے اور وہی خون شہید ان کی آزادی کا وسیلہ بنی اور آج بلوچ فرزندوں کو ان کی مائیں اپنی لوریوں اور تعلیمات میں آزادی کا درس دیکر ان کا حوصلہ بڑھا رہی ہے اورآج بلوچ ماں اور بہنوں کا پاک دوپٹہ بھی خون سے تربترہے ان کی دعائیں اور اخلاقی سہارابلوچ فرزندوں کے عزم کو اور مضبو ط کررہی ہے ترجمان نے کہاکہ شہید استاد سفر جان اور شہید ہونے والے دیگر فرزندوں کا خون رائیگان اور بانجھ نہیں ان کے خون کی حرارت اور گرمی سے جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہوگی 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز