ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمشکے گرد نواح میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، بی ایل ایف

مشکے گرد نواح میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ مشکے کے گاؤں میہی اور گرد نواح میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، جنکو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے،خواتین و بچوں کی بڑی تعداد زخمی ہے ۔فورسزمحاصرے کی وجہ سے تاحال مکمل نقصانات ، زخمی اور شہید ہونے والوں کی تعداد کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، تاہم میہی گاؤں پر بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والے شہید سلیمان کے والد محمد حسین کی وفات پرفاتحہ کیلئے آنے والے عام شہریوں کی ہے ۔ زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین و بچوں کی ہے ۔ شہید ہونے والوں کو فورسزلواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے مقامی انتظامیہ کی مدد سے خود دفن کر رہی ہے۔ میہی کے واحدچشمے اور کنویں پر فورسزنے ڈیرہ جما کر رمضان کے مہینے میں عورتوں و بچوں کو دودن سے پیاسا رکھا ہے ، جس سے زخمیوں کی حالت غیر ہونے کا خدشہ ہے۔ آپریشن کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور کئی گھروں کو جلایا گیا ہے ۔ میہی کی پہاڑوں میں سرمچاروں کی فورسز کے ساتھ کل شام اور آج بھی جنگ جاری رہی۔آج بھی کئی جگہوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی ہے ۔جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ آواران بزداد فورسزکے مین کیمپ پر سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،آواران فورسزکے ہیڈ کوارٹر پر تین راکٹ فائر کیے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں جسکے بعد فورسز نے عام آبادی پر شدید فائرنگ کے ساتھ کئی مارٹر کے گولے فائر کیے۔بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز