Home خبریں زاہدان، مختلف علاقوں میں مختلف حادثات سے دو افراد جانبحق ایک زخمی

زاہدان، مختلف علاقوں میں مختلف حادثات سے دو افراد جانبحق ایک زخمی

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میرجاوہ شہر کے قریب ایندھن بردار گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ایک بلوچ سوختبر موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں انہیں زاہدان کے خاتم الانبیاء ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 جاں بحق سوختبر کی شناخت 30 سالہ خلیل بہرامزہی نوتیزہی ولد خدابخش اور زخمی سوختبر کی شناخت ابراہیم ریگی ہے جو کہ دونوں کا تعلق زاہدان سے ہے۔

دریں اثناء زاہدان تا خاش محور پر ایک اور ایندھن بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے ایک بلوچ سوختبر زخمی ہوگیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 اس سوختبر کی شناخت عبدالواحد حسن زہی ولد خان محمد ہے ساکن زاہدان سے ہوئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز 13:20 کے قریب چاہ نلی گاؤں کے قریب پیش آیا اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا جنہیں خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 واضح رہے کہ جمع کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 سے لیکر اب تک 321 بلوچ سوختبر قابض ایرانی فوج اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ، سڑک حادثات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیلاب اور آگ لگنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Exit mobile version