ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںسی۔پیک منصوبہ بلوچوں کی نقل مکانی کی سبب بن رہی ہے۔بی۔آر۔ایس۔او

سی۔پیک منصوبہ بلوچوں کی نقل مکانی کی سبب بن رہی ہے۔بی۔آر۔ایس۔او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے آرگنائزنگ باڑی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) بلوچ قوم کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے. بلوچوں کو انکی اپنی سرزمین سے بے دخل کیا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ نکل مکانی کر چکے ییں جبکہ آئے روز فوجی آپریشنوں میں نہتے لوگوں کو اغواء و شہید کیا جا رہا ہے. ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان سے وابستہ ہے لیکن اس سے حاصل ہونےوالا فائدہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو ملے گا جبکہ اس منصوبے نے بلوچستان بھر میں مزید مظالم میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت جنگ کے مناظر پیش کر رہا ہے، بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ فورسز کی غیر قانونی تحویل میں ہیں، ہزاروں لوگوں کو شہید کیا جا چکاہے. ایسے حالات میں بلوچ قوم کو چاہیے کہ منظم انداز سے اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے اپنے سرزمین، سائل اور وسائل کا دفاع کریں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز