سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںبی آر ایس اوکے رہنماؤں کی ایمنسٹی انٹر نیشل کے نمائندوں سے...

بی آر ایس اوکے رہنماؤں کی ایمنسٹی انٹر نیشل کے نمائندوں سے ملاقات

جرمنی(ہمگام نیوز) بلو چ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے آرگنائزنگ باڈی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے رہنماؤں نے جرمنی کے شہر خیمنٹز میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خراب اور بگڑھتی ہوئی صورت حال سے آگاء کیا۔ بی آر ایس او کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں پاکستانی مسلح افواج کے فوجی آپریشنوں سے ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے انسانی حقوق کی تنظیم سے وابستہ کارکنوں کو آگاء کیا اور انہیں بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغواء و قتل جیسے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مشترکہ طورپر ایک سیمینار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کوبہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ سیمینار 4اپریل کو جرمنی کے تاریخی شہر خیمنٹزکے یونیورسٹی میں منعقد کیا جائیگا جس میں بی آر ایس او اور ایمنسٹی انٹر نیشل کے رہنماء خطاب کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز