اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبی۔ایل۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی۔ایل۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا کہ خاران شہر کے مین ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے اور بولان کے علاقے پیشی میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ریلوئے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد سے ریاستی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ با ت انہوں نے جمعہ کے شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے سر مچاروں نے خاران میں پاکستانی فورسز کے کیمپ اور ہیڈ کواٹر پر مختلف اطراف سے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے شدت کے ساتھ حملہ کیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ کیمپ میں حملے کے دوران آگ لگ جانے سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان ہوا ترجمان نے کہا ہم خاران کے لوگوں کوایک مرتبہ پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز کے دھمکیوں کو خاطر خواہ نہ لاتے ہوئے انکے تمام پروگراموں سے مکمل طور پر دور رہیں خصوصاً اساتذہ حضرات اور باذار پنچاہیت جو کہ خوف اور لالچ کے بنا پر شاہ سے ذیادہ شاہ کا وفادار بن کر ریاستی منفی پروپگنڈہ کو عوام میں پھیلا رہے ہیں ایسے عناصر پر ہمارا شروع دن سے مکمل نظر ہے کہ کون خوف اور نادانی میں اور کون دانستہ طور پرپاکستانی فورسزکے ذرخرید کاسہ لیس بن کر ریاستی ایجنڈہ کی تکمیل کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایف سی اپنے مقامی ایجنٹوں کی پیدا کردہ مصنوعی ذمینوں اور دیگر جھگڑوں و تنازعات کے حل وصلح کرنے کے نام پر سادہ لوح عوام کا خیرخواہ بننے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں دراصل ان تمام مسائل وتنازعات کو پیدا کرنے والے ایف سی کے اپنے زرخرید ایجنٹ ہیں جو انتہائی مکاری و چالاکی سے لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں جو ایک ناقابل رحم عمل ہے۔ہم ایک بار پھر عوام کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ فورسز کے کسی بھی سازش اور پروگرام کا حصہ نہ بنیں کیونکہ ہمارے سرمچار کسی بھی وقت کسی بھی طریقے سے ریاستی فورسز پر حملہ آورا ہونگے۔ اسکے علاوہ آج بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیشی میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ریلوئے ٹریک پر بم نصب کیا تھا جسے ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم جب وہاں پہنچی تو سرمچاروں نے اس ٹیم کو نشانہ بنایاجس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز