جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان مومنٹ کا چین کے خلاف لندن میں سٹ ان پروٹسٹ...

فری بلوچستان مومنٹ کا چین کے خلاف لندن میں سٹ ان پروٹسٹ اورریلی کا علان۔

لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پاکستانی ریاست دنیا میں تنہائی کا شکار ہورہا ہے، امریکہ سمیت دوسرے ممالک جو کل تک پاکستان کی مالی مدد و کمک کررے تھے اب وہ اس بات کا ادراک کرچکے ہیں کہ پاکستان کبھی بھی ان کا دوست یا مخلص اتحادی نہیں بن سکتا ہے مگر آج دہشت گرد ریاست پاکستان کا بڑے پیمانے پر کمک کار چین بن چکا ہے۔ جہاں چین ایک طرف بلوچستان پر دائمی قبضے کی غرض اور نیت سے پاکستان کو 46 بلین ڈالر امداد دے رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان کی بدحال معشیت کو بچانے کے لیے چین سیف ڈپازٹ کے ذریعے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معشیت کو بچانے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کی پاکستان کو مالی اور فوجی امداد، بلوچستان میں بلوچ قوم کی خواہش اور مرضی کے خلاف سی پیک کی تعمیر اور گوادر میں چین کی موجودگی کے خلاف لندن میں احتجاج کا دوسرا مرحلہ بروز اتوار ، 30 اکتوبر کو چینی سفارتخانے کے سامنے شروع ہوگا ۔ فری بلوچستان مومنٹ کے کارکن دن رات چینی سفارتخانے کے سامنے سٹ ان پروٹیسٹ کریں گے جو کہ 6نومبر، بروز اتور کو اختتام پزیر
ہوگا۔ سیٹ ان پروٹیسٹ کے آخری دن 6 نومبر کو ۱ بجے سے لیکر 3 بجے تک چینی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ مظاہرہ احتجاجی ریلی کی شکل میں چینی سفارت خانے سے ہوتے ہوے آکسفورڈ اسٹریٹ کے راستے ماربل آرچ پر ختم ہوگا۔فری بلوچستان مومنٹ نے تمام آزادی پسند بلوچ عوام اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو سیٹ ان پروٹیسٹ، احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز