شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںریاست بلوچ نسل کشی میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کررہا ہے۔ بی۔ایس۔او...

ریاست بلوچ نسل کشی میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کررہا ہے۔ بی۔ایس۔او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، قلات ، خاران اورآواران میں فورسز کی جانب سے جاری زمینی و فضائی آپریشن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست گزشتہ سات دہائیوں سے بلوچ نسل کشی میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرتا آرہا ہے۔ مظلوم بلوچوں کے گھروں کو جلانااور بلوچ فرزندوں کو شہید و اغوا کرنا اب روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ہزاروں قیمتی جانیں اب تک شہید کیے جا چکے ہیں اور لاتعداد بلوچ فرزند اذیت گاہوں میں موت سے بد تر زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج صبح سے فورسز نے آواران کے علاقے بزداد، گندچاہی، ریک چاہی،گُشانگ سمیت کئی علاقوں کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا۔ ریک چاہی میں فورسز نے درجنوں گھروں میں لوٹ مار کرنے اور جلانے کے بعد پانچ نہتے لوگوں کو گرفتار کر اپنے ساتھ لے گئے، تاہم دوسرے علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع رکھنے کی وجہ سے آپریشن کی تفصیلات تک رسائی نہیں ہوئی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر بھی عام لوگوں کے گھر اور زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈیرہ بگٹی، سندھ و بلوچستان کے سرحدی علاقوں ، قلات اور خاران کے درمیانی علاقوں میں بھی فورسز آپریشن کے نام پر عام لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوران آپریشن گرفتار کیے جانے والے عام لوگوں کو فورسز مذاحمت کار قرار دے کر انہیں لاپتہ کردیتے ہیں ، جن میں سے بیشتر کی بازیابی مسخ شدہ لاشوں کی شکل میں ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاست کی طرف سے اس نوعیت کے مظالم کا مقصد بلوچ دھرتی پر اپنے قبضے کو دوام بخشنا اور بلوچ عوام کو اپنے ہی سر زمین سے بے دخل کر کے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔قبضہ گیر کے نزدیک اس طرح کے سفاکانہ ریوں کا مظاہرہ کر کے وہ بلوچ قومی تحریک کو کزور یا ختم کر سکتا ہے مگر بلوچ عوام نے ہر وقت ثابت قدمی کا مظاہرہ کر تے ہوئے قومی آزادی کے لئے جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔مرکزی تر جمان نے مزید کہا کہ اپنے اسی احساس شکست کی وجہ سے پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بربریت میں شدت کے ساتھ اضافہ کر رہا ہے۔ وہ اپنے استعماری منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نت نئی پالیسیاں ترتیب دیتے ہوئے بلوچ قوم کیلئے بلوچستان کو ایکRed Zone میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک طویل عرصے سے بلوچستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے لہذہ اقوام متحدہ اور مہذب دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں ریاستی مظالم کا نوٹس لیتے کے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز