دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںقائد اعظم یونیورسٹی کارویہ بلوچ طلباء کے ساتھ درست نہیں:بی ڈی ایف

قائد اعظم یونیورسٹی کارویہ بلوچ طلباء کے ساتھ درست نہیں:بی ڈی ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بلوچ طلباء بہتر تعلیم کے حصول کیلئے باہر کے صوبوں کا رخ کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی ان کے لئے تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں. پچھلے دو ہفتوں سے بلوچ طلباء اپنی بحالی کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اپنی ضد پر قائم ہے. اور بلوچستان کے نمائندے اس پوری صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ہم انتہائ تشویش کی نظر سے دیکتھے ہیں۔ بلوچ قوم پرست لیڈرز کی غیر سنجیدگی قابل افسوس ہے
ترجمان نے کہا کہ آس حوالے سے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ اس سخت صورتحال میں طلباء کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں اور بلوچستان کے نمائندوں کو چاہیے کہ بلوچ طلباء کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کریں تاکہ طلبا کا مستقبل ضائع نہ ہو.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز