پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeانٹرنشنلقاسم سلیمانی کی قبر کے قریب دھماکوں سے 188 افراد ہلاک: ایرانی...

قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب دھماکوں سے 188 افراد ہلاک: ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (ہمگام نیوز ) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 188 افراد مارے گئے ہیں۔

ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دھماکوں میں 170 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق دھماکے صاحب الزمان مسجد میں ہوئے۔ دھماکوں کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

ٹی وی پر بتایا گیا کہ ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے ذمہ دار بریگیڈ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی منائی جا رہی تھی۔

القدس فورس ایران کے پاسداران انقلاب کا غیر ملکی آپریشنز ونگ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر آنے والی تصاویر میں علاقے میں کئی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کرمان شہر میں دھماکے ’دہشت گردانہ حملے‘ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز