پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںقومی زبان کے نامور گلوکار استاد نور محمد نورل کی طبیعت ناساز

قومی زبان کے نامور گلوکار استاد نور محمد نورل کی طبیعت ناساز

کراچی: (ہمگام نیوز) بلوچی زبان کے مشہورگلوکار استاد نورمحمد نورل کی طبیعت ناسازہوگئی ہے۔

 استاد نور محمد نورل کے اہلخانہ کی بلوچ قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ان کے بیٹے جمیل نورکےمطابق استاد نور محمد نورل کی حالت تسلی بخش نہیں۔

وہ حب میں ملیریا کا شکار ہوئے اور ان کی ذیابطیس مرض کی وجہ سے پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔

انکے مطابق کراچی کے ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کا کورس دیکر انہیں گھر پر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن وہ دوائیاں اور خوراک لینے کے بعد ہضم نہیں کر پارہے ہیں۔

انکے مطابق دوائیاں اور خوراک ہضم نہ ہونے سے انکی حالت بگڑتی جارہی ہے۔

جمیل نورل نے عوام سے استاد نور محمد نورل کی صحت یابی کےلیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

قومی زبان کے نامور گلوکار استاد نور محمد نورل نے قومی تحریک، بلوچ شہدا، بلوچ رہنماؤں اور اپنے وطن بلوچستان کیلئے بےشمار گیت گائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز