Home خبریں لاپتہ فاروق بلوچ کا معاملہ، ایف آئی آر درج کرنے کے لیے...

لاپتہ فاروق بلوچ کا معاملہ، ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تین دن کی مہلت، ڈی سی آفس کے سامنے جاری دھرنا موخر

0

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فاروق بلوچ کی جبری گمشدگی باری سی ٹی ڈی کیخلاف اب بھی ایف آر درج نہیں ہوسکا۔ آج بروز منگل عدالت میں ایس ایچ او کو طلب کیا گیا جس نے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تین دن کی مہلت مانگی ـ

 انہوں مے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے جاری دھرنا موخر کیا گیا ہے۔ فاروق بلوچ کی تین دن میں بازیاب نہ ہونے کے صورت میں تین دن بعد دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Exit mobile version