شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںپاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں آسانک کے مقام پر خنجراب سے گوادر جانے والی پاکستانی آرمی کی موٹرسائیکل ریلی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ ریلی کی سیکورٹی کیلئے کئی فوجی گاڑیاں اور گن شپ ہیلی کاپٹر ساتھ تھے۔ حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بلا تفریق مختلف مقامات پر شیلنگ کی، تاہم ابھی تک نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ اس ریلی کو امن ریلی کا نام دیکر پاکستانی فوج دنیا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ بلوچستان پر امن ہے تاکہ سرمایہ کار اور ملٹی نیشنل کمپنیاں بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کیلئے یہاں کا رخ کریں۔ مگر ہم چین سمیت تمام سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کار وبار کرنے والے اپنی جانی ومالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل بالگتر ہی میں پیری کے مقام پر فوجی قافلے پر راکٹوں سے حملہ کرکے چار فوجیوں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔ کل ہی ضلع آواران کے کولواہ بزداد میں فوجی کیمپ کی سیکورٹی اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز