Home خبریں بلوچستان میں کانگو وائرس سے 19 افراد متاثر، دو جاں بحق

بلوچستان میں کانگو وائرس سے 19 افراد متاثر، دو جاں بحق

0

زاہدان(ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے ویٹرنری میڈیسن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: سال کے آغاز سے، بلوچستان می کانگو بخار کے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 9 افراد زاہدان ہیں جو کہ اس مرض کا شکار ہیں اور ان میں سے دو افراد اس وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل غلام رضا سرگزی نے کہا: صحت مند اور غیر علامتی جانور بھی کانگو بخار کی انسانوں میں منتقلی کا سبب بن سکتے ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے بکری اور دیگر جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد 24 گھنٹے تک فریج میں رکھنا چاہیے اور پھر کھا جانا چاہیے۔

 واضح رہے کہ 11 مئی کو ہرمزگان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ہیلتھ وائس چانسلر نے بھی اس صوبے میں کریمین کانگو بخار کے تین تصدیق شدہ کیسز اور رودان گیاوان زمین شہر میں ایک شخص کی موت کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version