پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںپاکستان نے بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری ظاہر کردی

پاکستان نے بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری ظاہر کردی

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) پاکستانی میڈیا پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فورسز نے اہم آپریشن کے دوران پاکستان کو انتہائی مطلوب عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیا ہے جو عسکریت پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے اور پاکستان میں درجنوں پُرتشدد حملوں کی ذمے دار ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب بھی رہا، وہ بلوچ راجی آجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ گلزار امام بلوچ راجی آجوئی سنگر کا آپریشنل سربراہ بھی رہا ہے، اس کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ گلزار امام کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ایک کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ گلزار امام عرف شمبے کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام کی ہندوستانی ویزا اور افغانی پاسپورٹ کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

اس سے قبل بی این اے نے پچھلے سال کے نمبر کو بھی گلزار امام کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلزار امام عرف شمبے پاکستانی خفیہ اداروں کے تحویل میں ہیں۔

تاہم گلزار امام کی گرفتاری کے حوالے سے پاکستانی فوج اور انکی نظیم نے یہ واضع نہیں کی کہ انکی گرفتاری کہاں اور کیسے عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز