یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںپنجگور: مغربی بلوچستان کے تین بلوچوں کی گرفتاری و ایران حوالگی کے...

پنجگور: مغربی بلوچستان کے تین بلوچوں کی گرفتاری و ایران حوالگی کے بعد حالات کشیدہ

 پنجگور( ہمگام نامہ نگار) چند روز قبل پنجگور کے علاقے پروم سے ایک مسلح بلوچ تنظیم کی جانب سے مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچوں کی گرفتاری اور پھر انھیں ایران کے حوالے کرنے بعد پنجگور کے علاقے پروم میں حالات کشیدہ نظر آرہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق تقریباََ 20روز قبل اسی علاقے میں ایک بلوچ مسلح تنظیم اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ ہوا تھا ، جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے متعلق جاننے کی کوشش کی،تو دونوں فریقین کے درمیان گفت و شنید ہوئی اور معاملہ حل ہوا لیکن چار دن قبل ایک بار پھر ایک مسلح بلوچ تنظیم کے ممبران نے نامعلوم افراد کا راستہ روکا اور ان کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کے بعد میں گرفتار کیا، جن کا تعلق مغربی بلوچستان سے بتایا جاتا ہے ، ان کو ایران کے حوالے کرنے کی اطلاعات کے بعد آج پنجگور کے علاقے پروم میں متعدد مسلح افرا د کی آمد کی اطلاع ہے اور مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ان مسلح افراد کا دعوی ہے کہ انھوں نے اپنے مغویوں کی بازیابی کیلئے براہمداغ بگٹی اور شیر محمد بگٹی سے متعدد بار رابطے کئے لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز