یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںڈیتھ اسکواڈ اہلکار کو ہلاک کیا،پولیس و لیویز قبلہ درست کر لیں....

ڈیتھ اسکواڈ اہلکار کو ہلاک کیا،پولیس و لیویز قبلہ درست کر لیں. بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام بیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز سرمچاروں نے مشکے میں شریکی کے مقام پر فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے آصف ولد محمد نور کو ہلاک کیا۔ وہ ایک مزاحمتی تنظیم سے وابستہ تھے مگر ایک سال پہلے پاکستان کے سامنے سرنڈر ہو چکے تھے اور نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کیلئے کام کررہے تھے۔ ایسے ڈیتھ اسکواڈ و اس کے کارندے قابض ریاستی فوج کے ساتھ مل کر بلوچ نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ہزاروں بلوچوں کے خون سے رنگے پاکستانی فوج کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکامی کے بعد دشمن فوج نے بلوچ علاقوں خاص کر حال میں ضلع کیچ سے کئی خواتین کو پولیس میں بھرتی کرکے اسپیشل ٹریننگ کیلئے مختلف شہروں میں بھیجنے کے بعد ان کی تعیناتی شروع کردی ہے۔ ٹریننگ یافتہ خواتین کا جلد ہی پاسنگ آؤٹ بھی ہونے والا ہے۔ یوں اِس غیر مہذب ریاست نے پہلے ہی مرد اہلکاروں کے ذریعے بلوچ خواتین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آج بھی سینکڑوں خواتین پاکستان کی خفیہ اذیت گاہوں انسانیت سوز مظالم سہہ رہے ہیں۔ بلوچ قوم سے اپیل ہے کہ پاکستانی چالوں میں نہ آئیں اور اپنی بیٹیوں کو اِس غیر فطری و غیر مہذب ملک کے کارندوں کے فورس کا رکن نہ بنائیں۔ اسی فوج نے اسلام کے نام پر بنگلہ دیش میں ڈیتھ اسکواڈ قائم کرکے اپنے آپ کو اسلامی فوج قرار دیکر ہزاروں بنگالیوں کی عصمت دری کی۔ اس فورس و ملک پر بھروسہ کرکے اپنا مستقبل تاریک نہ کریں۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پولیس اور لیویز کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود مختلف علاقوں میں آزادی پسندوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ اس بیان کو آخری وارننگ سمجھ کر وہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر تمام فورسز کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز