شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںکابل حملہ: عالمی ادارے کے سربراہ کی ’’سخت ترین الفاظ‘‘ میں مذمت

کابل حملہ: عالمی ادارے کے سربراہ کی ’’سخت ترین الفاظ‘‘ میں مذمت

واشنگٹن ( ھمگام نیوز) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے افغان دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ’’سخت ترین الفاظ میں مذمت‘‘ کی ہے۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان، استفان جورک نے کہا ہے کہ ’’سکریٹری جنرل نے اِس عمل کو حقارت آمیز قرار دیا؛ اور دہشت گردی اور پُر تشدد شدت پسندی کے خلاف لڑائی کو تیز کرنے کی ضرورت کی جانب توجہ دلائی‘‘۔

سکریٹری جنرل، انتونیو تیوٹیریز نے کہا ہے کہ ’’شہری آبادی کے خلاف بلا امتیاز حملے انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جسے ہرگز قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا‘‘۔

’’اُنھوں نے زور دے کر کہا کہ آج کے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے‘‘۔

انتونیو گیوٹیریز نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنھوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے افغان عوام اور حکومتِ افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز