اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکابل: پاکستانی پشت پناہی والے دہشگردوں کا مسجد میں خود کش حملہ

کابل: پاکستانی پشت پناہی والے دہشگردوں کا مسجد میں خود کش حملہ

کابل ( ہمگام نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق شیعہ مسلک کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کابل کی باقر العلوم مسجد میں خودکش دھماکے کے وقت مسجد میں بڑی تعداد میں عبادت گزار جمع تھے۔حکام کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا اور اس نے مسجد کے اندر عبادت گزاروں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔کابل میں اس سے پہلے بھی شیعہ آبادی کو شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔گذشتہ ماہ کابل میں ایک مزار پر مسلح حملے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔کابل میں حملے کے وقت شیعہ عزادار یوم عاشور کے لیے سخی مزار زیارت پر جمع تھے۔پیر کو بھی شیعہ مسلک کی مسجد پر خودکش حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب دنیا بھر میں شیعہ پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین کا چہلم منا رہے ہیں۔ اس دن مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غم گسار، ساتویں صدی میں امام حسین اور ان کے اقرباء کی شہادت کے 40 دن پورے ہونے پر عزاداری کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز