سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںکاتالونیا کی پارلیمنٹ کا اسپین سے ’آزادی‘ کا اعلان

کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا اسپین سے ’آزادی‘ کا اعلان

ہمگام نیوز ،
اسپین کے خودمختار علاقے کا تالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے آزادی اور الگ ریاست بنانے کا اعلان کردیا۔جبکہ دوسری جانب سپین کی مرکزی حکومت کاتالان خطہ پر براہ راست حکومت کرنے کا فیصلہ نافذ کرنے کے قریب ہے۔

سپین سے آزادی کے سوال پر ووٹنگ میں آزادی کے حق میں 70 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 10 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس سے قبل سپین کے وزیر اعظم ماریانو راجاؤے نے سینیٹروں کو بتایا کہ کاتالونیہ میں ‘جمہوریت، قانون اور استحکام’ کے لیے ضروری ہے کہ وہاں براہ راست حکومت کی جائے۔

کاتالونیہ کا بحران اس ماہ کے اوائل میں عروج پر پہنچ گیا تھا جب علاقائی حکومت نے آزادی کے حق کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔

کاتالونیہ کی حکومت کے مطابق ریفرنڈم میں 90 فیصد رائے دھندگان نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا لیکن سپین کی مرکزی عدالت نے اس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
کاتالونیہ کی پارلیمنٹ کے ووٹ کے بعد سپین کے وزیر اعظم نے سپین کے عوام کو امن برقرار رکھنے کو کہا اور وعدہ کیا کہ وہ کاتالونیہ کی قانونی حیثیت کو قائم رکھیں گے۔
سپین کی سینیٹ کو اب بھی کاتالونیہ کے حوالے سے رائے شماری کرنا ہے کہ آیا وہ آئین کی دفعہ 155 کا نفاذ کریں یا نہیں۔ اس دفعہ کے تحت مرکزی حکومت کو آئینی طور پر مکمل اختیارات مل جاتے ہیں کہ وہ خطے میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے ‘کوئی بھی اقدام اٹھا سکے۔’
اس کے تحت سپین کی مرکزی حکومت کو اختیارات مل جائیں گے کہ وہ کاتالونیہ کے رہنماؤں کو برخاست کر دے اور خطے کی پولیس، معیشت اور میڈیا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز