پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںکراچی زون کا اجلاس منعقد عبوری آئین کی تحت آسر نو تنطیم...

کراچی زون کا اجلاس منعقد عبوری آئین کی تحت آسر نو تنطیم سازی شروع ۔ بی ایس او آزاد

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی زون نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی زون نے مرکزی کمیٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی عبوری آئین کے تحت جنرل باڈی اجلاس منعقد کی ہے جس میں زونل باڈی تشکیل دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے گزشتہ ایک سال سے نام نہاد مرکز سے بائیکاٹ اورتمام زونوں کی بی ایس او آزاد کی آئین کی بحالی کے لئیے جہدوجہد تسلسل سے جارہی تھی جو قابلِ ستائش ہے اور مرکزی کمیٹی جو تمام زونوں کی مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دی گئی ہے انہی مرکزی کمیٹی کی دوستوں کی کوشش کی نتیجے میں ایک عبوری آئین تشکیل دی گئی ہے جو کہ موجودہ حالات،جدید طرز جد وجہداور نئی زمینی حقائق سمیت اسٹوڈنٹس سیاست کے لوازمات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے زونل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دوستوں نے کہا کہ اس عبوری آئین میں گو کہ ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے جو آنے والے وقت اور حالات کی حساب سے ترمیم وتشکیل کی محتاج ہے عبوری آئین کا مقصد صرف اور صرف بی ایس او آزاد جیسے مقدس تنظیم کی خود مختارحیثیت کو بحال کرنا ہے جو گزشتہ کئی عرصے سے چند مخصوص شخصیات کی پاکٹ آرگنائزیشن بن کر استعمال ہو رہا ہے ۔مزید کہا گیا کہ جہاں ایک طرف مخلص کارکناں اورزون تنظیم کی خود مختار حیثیت کے لئے جہدوجہد کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب چند ناکام لوگ، خودپرست اورروایایتی سیاست کے پیروکار ٹولہ اپنی غیر آئینی قبضے کو دوام دینے کی خاطر کارکنان کی زہنی استحصال کرتے ہوئے انہوں حقیقی طلبہ تنظیمی سیاست سے دور کررہے ہیں ایسی حالت میں جہاں مرکز پر تحفظات ایک طویل مدت سے سامنے آرہے ہوں اور تنطیم کی غیر فعالی پر سوالات اٹھا ئے جا تے رہے ہوں تو ایسے میں شکست خوردہ ٹولہ غیر آئینی کونسل سیشن کا ڈرمہ رچا کر اپنی کھوکھلی ساخت کو بچانے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا ہے یہ وہی لوگ ہیں جنکی متنازعہ کردار کی وجہ سے بی ایس آزاد کو بربادی کے دہانے پر کھڑا کردیا گیاہے اوردوسری طرف کارکنان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انکی نام پر ایک بار پھر سے تنظیم کو اپنے شخصی کنٹرول میں رکھنے کی ناکام کوششیں ہورہی ہیں اور اس کو بی ایس کی تاریخ کا ایک اہم دورانیہ قرار دیا جارہا ہے جو کہ حقیت میں بی ایس او کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین دھبہ ہے ۔کراچی زون ان تما م ذمہ دار کارکناں سے درخواست کرتا ہے کہ بی ایس آزاد کی خود مختار حیثیت کی بحالی کے لئے اپنا قومی فرض ذمہ داری سے ادا کرتے ہوئے بلوچ طلبہ سیاست کو کامیاب کرنے میں حقیقی آئینی کوششوں کا حصہ بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز