اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکیوبا کے سابق سربراہ فیڈل کاسترو نوے سال کی عمر میں انقال...

کیوبا کے سابق سربراہ فیڈل کاسترو نوے سال کی عمر میں انقال کر گئے۔

کیوبا(ہمگام نیوز) کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان ان کے بھائی اور کیوبا کے صدر راول کاسترو نے کیا ہے۔ فیدل کاسترو نے کیوبا میں نصف صدی تک حکومت کی اور 2008 میں انہوں نے اقتدار اپنے بھائی راؤل کاسترو کے سپر د کر دیا۔ کیوبا میں یک جماعتی نظام ہے اور فیدل کاسترو ایک طویل عرصے تک اس جماعت کے سربراہ بھی رہے۔ فیدل کاسترو 13 اگست 1926 کو پیدا ہوئے۔ ایام نوجوانی میں وہ کیوبا کے اس وقت کے آمر فلگینسیو بتستا کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کی قیادت کرنے والے ایک راہنما کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے ایک گوریلا فورس کی بھی قیادت کی جس نے بالآخر بتستا کی فوج کو شکست دے دی اور 1959 میں کیوبا کا اقتدار سنبھال لیا۔ ان کے فاتحانہ انداز میں ہوانا میں داخل ہونے پر دنیا کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو گئی تاہم انہو ں نے جلد ہی ملک میں کیمونزم نظام نافذ کر دیا جس کے بعد ان کا ملک سویت یونین کے زیر اثر ممالک کے بلاک میں شامل ہو گیا ۔ کاسترو کے انتقال پر کیوبا میں نو دن تک قومی سوگ منایا جائے گا۔ ان کی چار دسمبر کو تدفین کی جائے گی۔ مرحوم لیڈر کو عالمی برادری کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ جن میں سویت یونین کے آخری سربراہ میخائل گورپاچوف،روس کے موجودہ صدر پوتن فرانس،کوریا،ایکواڈور،وینزویلا،ایلسلواڈور اور برطانیہ کے لیبر پارٹی کے سربراہ ا ور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز