اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںگوادر: آئل کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 گارڈز ہلاک

گوادر: آئل کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 گارڈز ہلاک

گوادر( ہمگام نیوز ) گوادر میں تیل تلاش کرنے والی ایک کمپنی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔سینیئر ایڈمنسٹریشن آفیسر منصور گچکی نے میڈیا کو تایا کہ مسلح افراد نے ایک نجی آئل کمپنی کی گاڑی پر گوادر میں فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کے 2 سکیورٹی گارڈز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مذکورہ نجی کمپنی پر اْس وقت حملہ ہوا جب اس کے عہدیدار اس علاقے میں سروے میں مصروف تھے۔منصور گچکی نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد لیویز اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔منصور گچکی نے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک واقعہ لگتا ہے، تاہم فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔گوادر میں فائرنگ کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا ا آغاز ہوا۔جو ریاستی دعوں کو رد کرتی ہیکہ بلوچ تحریک کو ختم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز