Home خبریں کیچ، مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق بچہ سمیت تین افراد زخمی

کیچ، مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق بچہ سمیت تین افراد زخمی

0

کیچ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سے گرنے اورفائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق، ایک خاتون اوربچہ زخمی، ذرائع کے مطابق اتوار کی شب آپسر کے علاقہ سے جمال ولد نورمحمد ساکن تجابان کی لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت لائی گئی، بتایا جاتاہے کہ وہ موٹرسائیکل سے گرکر دم توڑ گئے ہیں۔

 علاوہ ازیں شاہی تمپ میں شہناز بنت محمد بخش ساکن بلیدہ حال شاہی تمپ کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے جسے 4گولیاں لگی ہیں انہیں فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ ایک اور واقعہ میں اتفاقی گولی چل جانے سے ایک بچہ زخمی ہوگیاہے، ذرائع کے مطابق صلالہ بازار تربت میں نمروز ولد گل خان نامی بچہ پستول سے کھیل رہاتھا کہ اچانک گولی چل جانے سے وہ زخمی ہوگئے جسے فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا۔

مزید رپورٹ کے مطابق کیچ کے تحصیل بلیدہ کےعلاقے گیشتک میں مسلح چوروں نے ضمیر نامی شخص کو لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ کردیا جس سے اسکی ٹانگ پر گولیاں لگی اور وہ زخمی ہوگیا ۔

چوروں نے موٹرسائیکل نقدی،اور موبائیل چھین کر بآسانی فرار ہوگئے ۔

Exit mobile version