شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںگورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی میں بی ایس پروگرام متاثر ہو رہی ہے.بی...

گورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی میں بی ایس پروگرام متاثر ہو رہی ہے.بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغنی بلوچ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی کا دورہ کیا گیا اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج پہلے سے ہی کالج انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ نہ ہونے وجہ سے روز بروز مسلسل غیر فعالی کی طرف جا رہی ہے مساہل کی بار بار نشاندہی کے باوجود کوئی بھی اس حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود اس دور جدید میں بھی ضلع کی واحد ڈگری کالج کئی سہولیات سے محروم ہے کالج بلڈنگ بوسیدہ ہو چکا ہے بہت عرصوں سے مرمت نہیں کیا گیا ہے بوائز ھا سٹل نہ ہونے کے برابر ہے اور ٹیچر ھاسٹل میں سہولیات کی فقدان ہے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبارٹریز کا یہی حال ہے
پہلے ہی سے بہت سے مضامین کے لیکچرار نہیں ہیں اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی
ان حالات کے باوجود حال ہی بی ایس پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے تقریباً 5 لیکچراروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نوشکی کے عوام اور طلباء کے ساتھ سراسر ظلم ہونے کے مترادف ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اس اقدام سے کالج اور علاقے کے طلباء کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایسے اقدامات کی مخالفت کر کے آواز اٹھائے گی
ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کالج کے حوالے سے نوٹس لے کر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے اور ان مساہل کو حل کرے تا کہ مستقبل میں بی ایس پروگرام متاثر نہ ہو.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز